سعودی عرب میں کوروناویکسینیشن کے حوالے سے اہم وضاحت - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

منگل، 4 مئی، 2021

سعودی عرب میں کوروناویکسینیشن کے حوالے سے اہم وضاحت

ریاض: سعودی وزارت صحت نے کورونا سے صحت یاب افراد کی ویکسینیشن سے متعلق اہم وضاحت پیش کی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی کا کہنا تھا کہ کورونا سے صحت یاب افراد مدافعتی اعتبار سے مضبوط ہوجاتے ہیں، ایسے لوگوں کے لیے کوروناویکسین کی ایک خوراک ہی کافی ہوتی ہے جس سے مدافعتی نظام مستحکم رہتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بعض لوگوں کا ماننا ہے کہ صحت یاب افراد کو ویکسین لگوانے میں چھ ماہ کے وقفے کا اس لیے کہا جاتا ہے کیوں کہ ویکسین کی صورت میں صحت کے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔

ڈاکٹر محمد العبد العالی نے وضاحت پیش کی کہ یہ خیال اور تصور غلط ہے، دراصل 6 ماہ کا وقفہ اس لیے دیا جاتا ہے تاکہ اس دوران وائرس سے صحت یاب فرد قدرتی شکل میں مضبوط مدافعتی نظام حاصل کرلے۔

سعودی عرب میں ویکسینیشن کے اعداد و شمار جار

ان کا کہنا تھا کہ ویکسین کی پہلی خوراک کے بعد صحت کی نگہداشت کی ضرورت پیش نہیں آتی، معمولی تبدیلیاں رونما ہوکر تین دن کے اندر ہی ختم ہوجاتی ہیں۔ تاہم بعض صورتیں ایسی ہوتی ہیں جب پہلی خوراک لینے والوں کی طبی نگہداشت ضروری ہوجاتی ہے، ایسے میں 937 نمبر پر رابطہ کریں۔

سعودی وزارت صحت کے ترجمان نے مزید کہا کہ پیچیدہ مسائل پر متعلقہ ادارے سے رجوع کیا جائے۔

The post سعودی عرب میں کوروناویکسینیشن کے حوالے سے اہم وضاحت appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3eQfJOv

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear