
کراچی: شہر قائد کے علاقے شاہ فیصل میں بیٹری چوری کی بڑھتی وارداتوں سے پریشان اہل محلہ نے آخر کار چور کر پکڑ ہی لیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شاہ فیصل سادات کالونی میں مبینہ بیٹری چور شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا، شہریوں نے چور کو ایک گاڑی سے بیٹری چراتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا۔
بیٹری چوری کی وارداتوں سے تنگ شہریوں نے چور پر تشدد بھی کیا، اسے تھپڑ مارے گئے، بعد ازاں اسے پولیس کے حوالے کر دیا۔
مشتعل افراد کی جانب سے زد و کوب کیے جانے کے باعث بیٹری چور ملزم زخمی ہو گیا تھپڑ لگنے سے اس کے ہونٹ پھٹ گئے، پکڑے جانے پر شہری نے اس کی ویڈیو بھی بنا لی جس میں وہ روتے ہوئے اقرار کر رہا ہے کہ بیٹری چوری کر رہا تھا۔
شہریوں نے اسے تھپڑ مار مار کر اگلوایا کہ وہ بیٹری چوری کر رہا تھا، شہری نے پوچھا کہ کیا وہ نشہ کر رہا تھا تو مبینہ چور نے کہا کہ نہیں، بیٹری چوری کر رہا تھا۔
اہل محلہ نے بتایا کہ علاقے میں کئی روز سے بیٹری چوری کی وارداتیں ہو رہی تھیں، جس سے سب پریشان تھے، آج ملزم کو کار سے بیٹری چراتے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔
The post بیٹری چوری کی بڑھتی وارداتوں سے پریشان اہل محلہ نے چور پکڑ ہی لیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3fgPP4A
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Hi !! Dear