کراچی:عیسیٰ نگری میں 5 سالہ بچی کی بوری بند لاش برآمد - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

اتوار، 6 ستمبر، 2020

کراچی:عیسیٰ نگری میں 5 سالہ بچی کی بوری بند لاش برآمد

کراچی: شہر قائد کے علاقے عیسیٰ نگری سے 5 سالہ بچی کی بوری بند لاش برآمد ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے عیسیٰ نگری کے قریب پیر بخاری کالونی میں خالی پلاٹ میں کچرے سے بچی کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

علاقہ مکینوں نے بتایا کہ بچی کی لاش انتہائی خراب حالت میں کچرا کنڈی سے ملی تھی، بطاہر لگتا ہے کہ بچی کو جلایا گیا ہے۔ بچی کی شناخت 5 سالہ مروہ کے نام سے ہوئی ہے، بچی کی گمشدگی کا مقدمہ والد کی مدعیت میں پی آئی بی کالونی میں درج ہے۔

پولیس نے پی آئی بی کے ایک مکان میں شک کی بنیاد پر چھاپہ مار کر باپ اور بیٹے کو حراست میں لیا ہے، گھرمیں باپ اور 2 بیٹے چند روز قبل شفٹ ہوئے ہیں،ایک بیٹا گھر سے فرار ہے،تلاش کر رہے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی رپورٹ کےمطابق بچی کے سر پر چوٹ ہے جو موت کی وجہ بنی،بچی کا چہرہ ممکنہ طور جلا کر خراب کیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ بچی کے ساتھ زیادتی کا شبہ ہے مگر حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار ہے۔

The post کراچی:عیسیٰ نگری میں 5 سالہ بچی کی بوری بند لاش برآمد appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3i7JqeC

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear