وزیراعلیٰ پنجاب کی قیادت میں محکمہ اسپیشل ایجوکیشن کے انقلابی اقدامات - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

بدھ، 21 اپریل، 2021

وزیراعلیٰ پنجاب کی قیادت میں محکمہ اسپیشل ایجوکیشن کے انقلابی اقدامات

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب کی قیادت میں محکمہ اسپیشل ایجوکیشن نے انقلابی اقدامات اٹھاتے ہوئے خصوصی بچوں کیلئے 500ملین کی لاگت سے اسپیشل ویلیج کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی قیادت میں محکمہ اسپیشل ایجوکیشن نے انقلابی اقدامات کرتے ہوئے 40 سال بعد شرقپورمیں ادارے کی104کنال اراضی واگزار کرالی،واگزارزمین کی چاردیواری کیلئے 2کروڑ کافنڈفوری جاری کردیا گیا اور خصوصی بچوں کیلئے 500ملین کی لاگت سے اسپیشل ویلیج کی منظوری دے دی۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اسپیشل ویلیج میں بچوں کی ضروریات کےمطابق تفریح کےمواقع فراہم کیےجائیں گے ،اسپیشل ویلیج میں بچوں کوقیام، کھانااورتمام تفریحی سہولیات مفت دستیاب ہوں گی ،پہلی اسپیشل ایجوکیشن پالیسی متعارف کرائی گئی جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں اورجدیدتکنیکی سہولیات سےآراستہ 51بسوں کی فراہمی بھی گئی۔

معاون خصوصی نے مزید کہا کہ جدیدٹیکنالوجی کوبروئےکارلاتےہوئے ری اسٹرکچرنگ کرتے ہوئے ہیلپ لائن1162 فعال کی گئی، ماضی کےحکمرانوں نےخصوصی بچوں کوانکےحق سےمحروم کرنےکےسوا کچھ نہ کیا، عثمان بزدار اسپیشل بچوں کومعاشرےکافعال شہری بنانےکیلئےپرعزم ہیں۔

The post وزیراعلیٰ پنجاب کی قیادت میں محکمہ اسپیشل ایجوکیشن کے انقلابی اقدامات appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3elxhlo

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear