قومی ٹیم بری طرح ناکام، نیوزی لینڈ نے ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کردیا - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

بدھ، 6 جنوری، 2021

قومی ٹیم بری طرح ناکام، نیوزی لینڈ نے ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کردیا

کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میں بھی پاکستان کو شکست دے دی، قومی ٹیم دوسری اننگز میں 186رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، حریف نے اننگز اور 176 رنز سے میچ جیت لیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میں اننگز اور 176 رن سے شکست ہوگئی، نیوزی لینڈ نے ٹیسٹ سیریز میں دو صفر سے وائٹ واش کردیا، کرائسٹ چرچ میں قومی ٹیم دوسری اننگز میں بری طرح ناکام ہوگئی، ایک سو چھیاسی رنز پر پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی، کوئی بھی کھلاڑی کریز پر نہ ٹک سکا۔

میچ کے چوتھے روز کائل جیمی سن نے تباہی مچادی، ٹاپ آرڈر اور مڈل آرڈر سب نے ہتھیار ڈال دیئے۔ شان مسعود صفر، عباس 3، حارث 15، فواد 16 اور رضوان 10 رنزبنا کرہمت ہار گئے۔ جبکہ اظہرعلی اور ظفرگوہر 37 رنز بنا سکے۔

پاکستانی ٹیم دوسری اننگز میں ایک سوچھیاسی رنز پر ڈھیرہوگئی۔ پاکستان کی کیویز کے خلاف یہ دوسری بڑی ناکامی ہے۔ چھ فٹ آٹھ انچ قامت کےجیمی سن گیارہ وکٹیں لے کرمیچ کے ہیرو بن گئے، جیت کے ساتھ نیوزی لینڈ ٹیسٹ کی نمبر ایک ٹیم بن گئی۔ سیریز میں شکست نے شائقین کرکٹ کو بھی مایوس کردیا۔

The post قومی ٹیم بری طرح ناکام، نیوزی لینڈ نے ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کردیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from کھیل – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3ngEuG0

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear