
لاہور : پنجاب میں آج رات 12بجے سے سخت لاک ڈاؤن کا آغاز ہوگا، جو 9 دن کے لئے ہوگا، فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ عیدالفطر کے ایس اوپیز عیدالاضحیٰ کے لئے بھی ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ آج رات 12بجے سے پنجاب میں سخت لاک ڈاؤن کاآغازہوگا اور عیدالفطر کے ایس اوپیز عیدالاضحیٰ کے لئے بھی ہوں گے۔
فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ مویشی منڈیوں میں بھی ایس اوپیزپرسختی سےعمل کرایا جائے گا اور ریسٹورنٹ، تفریحی مقامات کو محرم کے بعد کھولنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
وزیر اطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ سخت لاک ڈاؤن 9 دن کے لئے پنجاب بھر میں ہوگا۔
گذشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے عید الاضحیٰ پر صوبے میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کی منظوری دی تھی ، چیف سیکریٹری پنجاب کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ پنجاب میں بازار، مارکیٹس اور پلازے عید سے 2 تین روز قبل بند کردی جائیں گی۔
ذرائع چیف سیکریٹری کے مطابق کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے اسمارٹ لاک ڈاؤن مجبوری ہے، مارکٹیوں سے زیادہ عوام کی زندگی عزیز ہے۔
ذرائع کا کہنا کے مطابق عید الفطر سے قبل مارکیٹیں بند نہ کرنے سے وبا میں اضافہ ہوا تھا لہٰذا مذکورہ فیصلہ اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
حکومت کی جانب سے مویشی منڈیوں میں ایس او پیز اور سیکیورٹی انتظامات سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن کسی بھی وقت جاری ہو سکتا ہے۔
The post پنجاب میں آج رات 12بجے سے سخت لاک ڈاؤن کا آغاز ہوگا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2CHg9rJ
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Hi !! Dear