
کراچی : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے والد نوازشریف کو محمد صفدرکی گرفتاری سے متعلق آگاہ کردیا ، اس حوالے سے پیپلز پارٹی اورن لیگ میں رابطے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف اور مریم صفدر کے درمیان رابطہ ہوا ، جس میں مریم نواز نے نواز شریف کو محمد صفدر کی گرفتاری سے متعلق آگاہ کیا۔
محمد صفدرکی گرفتاری کے بعد پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں رابطے کاامکان ہے جبکہ پی ڈی ایم نے جلد حقائق سامنے لانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرفتاری کس کے حکم پر ہوئی۔
دوسری جانب مریم نواز کی شاہد خاقان، محمد زبیر، مفتاح اسماعیل ودیگر سے مشاورت جاری ہے کہ کیپٹن(ر)صفدر کی ضمانت کرائی جائے یا صورتحال کا سامنا کریں۔
یاد رہے گزشتہ روزمزارقائد پرکیپٹن ریٹائرڈصفدرکےنعرے اورہلڑبازی کی ویڈیوسامنے آنے کے بعد شدیدردعمل سامنےآیا تھا ، جس کے بعد کراچی پولیس نے صبح سویرے نجی ہوٹل پر چھاپہ مار کر مزارقائد کے تقدس کی پامالی کے نامزد مرکزی ملزم کیپٹن (ر)صفدر کو گرفتارکرلیا تھا۔
مزار قائد کے تقدس کی پامالی کامقدمہ وقاص احمد نامی شہری کی مدعیت میں مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر سمیت دو سو نامعلوم افراد کیخلاف بریگیڈ تھانے میں درج کیا گیا تھا، مقدمہ میں قائداعظم مزار آرڈیننس کی خلاف ورزی جان سے مارنے اور ہنگامہ آرائی کی دفعات شامل کی گئی۔
ذرائع کے مطابق کیپٹن(ر)صفدرکوپولیس نےعزیز بھٹی تھانے منتقل کردیا گیا، جہاں ان سے مزار قائد تقدس پامالی کیس سے متعلق تفتیش کی جائے گی۔
مریم نواز نے ٹوئٹ میں الزام عائد کیا پولیس ہوٹل کے کمرے کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئی اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو حراست میں لیا۔
The post محمد صفدرکی گرفتاری ، نوازشریف کا مریم نواز سے رابطہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Hi !! Dear