‘کورونا کی تیسری لہر خطرناک صورت حال اختیار کرگئی’ - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

جمعہ، 23 اپریل، 2021

‘کورونا کی تیسری لہر خطرناک صورت حال اختیار کرگئی’

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے خبردار کیا ہے کہ ملک میں کورونا کی تیسری لہر خطرناک صورت حال اختیار کرچکی ہے، وبا کے باعث پوری دنیا کو نئے چیلنج کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے وزیر اوقاف سعیدالحسن شاہ نے ملاقات کی، اس موقع پر اتحادویگانگت اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے اقدامات پر بات چیت ہوئی۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ وطن عزیز کے مسائل کاحل اتحادواتفاق میں مضمرہے، کورونا کے باعث ہیلتھ سسٹم پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں زیادہ احتیاط اور ماسک پہننا ضروری ہے، سیاست کے لیے بہت وقت ہے، اس وقت دکھی انسانیت کے ساتھ کھڑا ہونے کی ضرورت ہے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو نازک حالات میں ہوش کے ناخن لینے چاہئیں، اپوزیشن کورونا کے دوران بھی اپنی منفی سیاست سے باز نہیں آئی، مشکل وقت میں قوم کو تنہا چھوڑنے والی اپوزیشن خود تنہا ہوچکی ہے۔

عثمان بزدار نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں کورونا سے مؤثر انداز میں نمٹا جارہا ہے۔

The post ‘کورونا کی تیسری لہر خطرناک صورت حال اختیار کرگئی’ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3sHxYdR

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear