خیبر پختونخواہ میں بارش و برفباری: 2 خواتین زخمی، گھروں کو بھی نقصان - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

پیر، 16 نومبر، 2020

خیبر پختونخواہ میں بارش و برفباری: 2 خواتین زخمی، گھروں کو بھی نقصان

پشاور: صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخواہ میں بارش و برفباری سے 2 خواتین زخمی ہوئیں، جبکہ 2 گھروں کو بھی جزوی نقصان پہنچا۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخواہ کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ صوبے میں بارش و برفباری سے 2 خواتین زخمی ہوئیں، دونوں خواتین مٹہ کے علاقے بھر مٹہ میں دیوارگرنے سے زخمی ہوئیں۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بارشوں اور برفباری سے 2 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا، برفباری سے بند سڑکیں کھولنے کے اقدامات جاری ہیں۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کا کہنا ہے کہ برفباری سے بند شاہراہ کاغان کو آمد و رفت کے لیے بحال کردیا گیا ہے۔

ڈی سی کے مطابق ناران، شاہراہ کاغان سکی کناری کے مقام پر پھنسے سیاحوں کو بھی نکال لیا گیا ہے، برف باری سے 6 کوسٹر اور 16 چھوٹی گاڑیاں پھنس گئی تھیں۔

خیال رہے کہ صوبہ خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری اور بارشیں جاری ہیں، کوئٹہ، قلات اور دیر میں درجہ حرارت منفی 1 سے بھی نیچے جا چکا ہے۔

The post خیبر پختونخواہ میں بارش و برفباری: 2 خواتین زخمی، گھروں کو بھی نقصان appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2H5hlHn

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear