
کراچی: وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی کے لیے روانہ ہوگئے جہاں وہ 802 ارب روپے مالیت کے منصوبوں کا اعلان کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اسلام آباد سے ایک روزہ دورے کے لیے کراچی روانہ ہوگئے، وہ اب سے کچھ دیر بعد کراچی پہنچیں گے۔
وزیراعظم عمران خان گورنر ہاؤس میں کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کے اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں گورنر عمران اسماعیل اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت وفاق اور سندھ کے وزرا کی کمیٹی کے ارکان بھی شریک ہوں گے۔اس کے علاوہ وزیراعظم صنعت کاروں اور تاجروں سے بھی ملاقات کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان سے ایم کیو ایم کا وفد اور جی ڈی اے کے رہنما سید صدر الدین شاہ بھی الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔
وزیراعظم پاکستان دورہ کراچی کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج بھی جائیں گے جس کے بعد وہ آج شام کراچی سے واپس اسلام آباد روانہ ہوجائیں گے۔
The post وزیراعظم عمران خان کراچی کے لیے روانہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3lVcdFe
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Hi !! Dear