نیوزی لینڈ نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کینگروز کو پچھاڑ دیا - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

اتوار، 7 مارچ، 2021

نیوزی لینڈ نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کینگروز کو پچھاڑ دیا

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دے کر سیریز تین۔ دو سے اپنے نام کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ویلنگٹن میں کھیلےگئے سیریز کے آخری اور فیصلہ کن معرکے میں کینگروز نے کیویز کو جیت کیلئے ایک سو تینتالیس رنز کا ہدف دیا، آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ 36 اور میتھو ویڈ نے 44 رنز بنائے، اسٹوئینس 26 رنز بناسکے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ایش سوڈھی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ٹم ساؤتھی اور ٹرینٹ بولٹ نے 2 دو وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں کیوی اوپنر مارٹن گپٹل اور کونوے کی 106 رنز کی اوپننگ پارٹنر شپ نے ہی میچ یکطرفہ بنا دیا ، کونوے نے 36 رنز اسکور کیے جبکہ مارٹن گپٹل نے 46 گیندوں پر 71رنز بنائے، گلین فلپس نے 34 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر نیوزی لینڈ کو 7وکٹ سے فتح دلا دی، اس کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ نے پانچ میچز کی سیریز بھی تین دو سے اپنے نام کر لی۔

اکہتر رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر مارٹن گپٹل کو مین آف دی میچ جبکہ ایش سوڈھی کو مین آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا۔

The post نیوزی لینڈ نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کینگروز کو پچھاڑ دیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from کھیل – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/30lfsMQ

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear