سعودی عرب: سپراسٹور اور ریستوران مالکان کو لینے کے دینے پڑگئے - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

اتوار، 7 مارچ، 2021

سعودی عرب: سپراسٹور اور ریستوران مالکان کو لینے کے دینے پڑگئے

ریاض: سعودی عرب میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سپر اسٹور افتتاح کے دو گھنٹے بند سیل جبکہ ایک ریستوران کو بھی غیرمعیاری کھانا فراہم کرنے پر بند کردیا گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے شہر حائل میں ایک نیا سپور اسٹور کھولا گیا جہاں خصوصی رعایت اور اشیا کی قیمتوں میں کمی کے باعث سماجی فاصلے کی خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔

انتظامیہ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے افتتاح کے دو گھنٹے بعد ہی اسٹور کو سیل کردیا۔

اسی طرح دوسری کارروائی سعودی پورٹ سٹی ینبع میں کی گئی جہاں ایک فش ریستوران پر غیرمعیاری مچھلیاں فروخت کی جارہی تھیں۔ تفتیشی ٹیم نے ریستوران کو بند کرکے مالک کے خلاف جرمانہ عائد کیا ہے۔

خواتین نے سعودی عرب کا مشہور ریسٹورنٹ سیل کروا دیا

حفظان صحت کے اصول اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مالکان بھاری جرمانے ادا کریں گے۔

خیال رہے کہ اس طرح کی کارروائیاں مملکت کے مختلف علاقوں میں کی جارہی ہیں۔

The post سعودی عرب: سپراسٹور اور ریستوران مالکان کو لینے کے دینے پڑگئے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3efW4sJ

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear