‘پاکستانی اور سعودی عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں’ - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

منگل، 25 اگست، 2020

‘پاکستانی اور سعودی عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں’

اسلام آباد: وزیرریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات انتہائی دیرینہ ہیں، دونوں ممالک کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیرریلوے شیخ رشید سے سعودی سفیرنواف سعیداحمدالمالکی نے ملاقات کی، اس موقع پر پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات پر بات چیت کی گئی اور اس کی مزید مضبوطی پر زور دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات انتہائی دیرینہ ہیں، پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات اسلامی بھائی چارےپر مبنی ہیں، پاکستان، سعودی عرب نے ہمیشہ ایک دوسرے کے مؤقف کی حمایت کی۔

شیخ رشید نے سعودی سفیر کی وزارت ریلوے آمد پر انہیں گلدستہ پیش کیا۔ سعودی سفیر نواف سعیداحمدالمالکی نے خیر مقدم پر شیخ رشید کا شکریہ ادا کیا۔

خیال رہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہمیشہ سے مضبوط تعلقات رہے ہیں، کروناصورت حال کے دوران بھی دونوں ممالک نے ایک دوسرے کا بھرپور ساتھ دیا۔

The post ‘پاکستانی اور سعودی عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں’ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/31rsTwc

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear