
ریاض: سعودی ایئرلائن نے وضاحت کی ہے کہ جہاز میں سفر کرنے کے لیے توکلنا ایپ کی ضرورت نہیں ہوگی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی ایئرلائن نے کہا ہے کہ جو مسافر ہمارے طیاروں میں سفر کرنا چاہتے ہیں ان کے لیے توکلنا ایپ کی شرط نہیں رکھی گئی ہے۔
مقامی سعودی خاتون نے متعلقہ انتظامیہ نے سوال کیا تھا کہ وہ جدہ سے ریاض جانا چاہتی ہیں لیکن توکلنا نہیں ہے، کیا ایسی صورت میں سفر کی اجازت ہوگی؟ جس پر ایئرلائن نے اپنی پالیسی واضح کردی۔
مملکت میں مقامی افراد بغیر توکلنا ایپ کے سعودی ایئرلائن پر سفر کرسکتے ہیں۔
سعودی عرب: پروازوں پر پابندی اور ویزوں سے متعلق غیرملکیوں کیلئے اہم خبر
خیال رہے کہ سعودی عرب میں اندرون ملک پروازیں بحال ہیں جبکہ پاکستان سمیت بیس ممالک پر تاحال عارضی سفری پابندی عائد ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ کورونا کی صورت حال دیکھتے ہوئے مستقبل کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
The post سعودی عرب: مسافروں کے لیے اہم خبر آگئی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/30kdgoO
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Hi !! Dear