کارکردگی کے لحاظ سے بہتر کون؟ امریکیوں نے بتادیا - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

ہفتہ، 6 مارچ، 2021

کارکردگی کے لحاظ سے بہتر کون؟ امریکیوں نے بتادیا

واشنگٹن : امریکی عوام نے ٹرمپ کے مقابلے میں موجودہ صدر جوبائیڈن کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کردیا۔

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اپنے دورہ اقتدار میں انجام دئیے گئے امور کو مثالی قرار دیا جاتا ہے تاہم امریکی عوام کا کچھ اور ماننا ہے۔

امریکی عوام ٹرمپ یا جوبائیڈن کی کارکردگی سے مطمئن ہیں، امریکی خبر رساں ادارے اور تحقیقاتی ادارے کی مشترکہ سروے رپورٹ میں جانتے ہیں۔

سروے میں 60 فیصد شہریوں نے صدر بائیڈن کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا، جبکہ 70 فیصد امریکیوں کی جانب سے صدر بائیڈن کی کرونا حکمت عملی پر اظہار اطمینان کیا گیا ہے۔

سروے میں 55 فیصد امریکی شہریوں نے موجودہ صدر کی جانب سے بنائی جانے والی معاشی پالیسیوں کی حمایت کی جبکہ اکثریت نے بائیڈن انتظامیہ کی ترجیحات کو درست سمت میں قرار دیا۔

The post کارکردگی کے لحاظ سے بہتر کون؟ امریکیوں نے بتادیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/38f9lOe

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear