پوپ فرانسس عراق کے ’تاریخی‘ دورے پر نجف پہنچ گئے - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

ہفتہ، 6 مارچ، 2021

پوپ فرانسس عراق کے ’تاریخی‘ دورے پر نجف پہنچ گئے

بغداد: رومن کیتھولک کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس عراق پہنچ گئے ہیں، اپنے دورے میں وہ دنیا کی سب سے قدیم مسیحی برادری سے ملاقات کریں گے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق پوپ فرانسس کا یہ عراق کا پہلا دورہ ہے، اپنے اس تاریخی دورے میں وہ عراق کے عالم آیت اللہ علی السیستانی سے ملاقات کرینگے اس کے علاوہ پوپ فرانسس وزیراعظم اور صدر کے علاوہ دیگر اعلیٰ حکام کے ساتھ بھی ملیں گے۔

دورہ عراق میں پوپ فرانسس سیریاک کیتھولک چرچ کا دورہ کریں گے،اس موقع پر وہ سیکیورٹی خدشات اور کورونا وائرس کی وبا کے باوجود دنیا کی سب سے قدیم اور امتیازی سلوک کا شکار مسیحی برادری سے ملاقات کریں گے۔

بغداد ایئرپورٹ پہنچنے پر عراقی وزیراعظم نے پوپ فرانسس کا استقبال کیا، ایئرپورٹ پر پوپ فرانسس کے لیے ایک تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں عراقی شہریوں نے روایتی رقص پیش کیا۔

The post پوپ فرانسس عراق کے ’تاریخی‘ دورے پر نجف پہنچ گئے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2O5X2Ny

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear