مشکل گھڑی میں سندھ حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں: وزیراعظم آزادکشمیر - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

اتوار، 30 اگست، 2020

مشکل گھڑی میں سندھ حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں: وزیراعظم آزادکشمیر

مظفرآباد: وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے سندھ بھر میں ہونے والی بارشوں سے تباہ کاریوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشکل گھڑی میں سندھ حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزادکشمیرفاروق حیدر نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو فون کی، ٹیلی فونک گفتگو کے دوران وزیراعظم آزادکشمیر نے بارشوں سےجانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مشکل گھڑی میں سندھ حکومت اورعوام کے ساتھ ہیں، کراچی پاکستان کا معاشی مرکز ہے، کراچی میں غیر معمولی بارشوں سے بہت نقصان ہوا ہے۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے مشکل وقت میں اظہاریکجہتی پر وزیراعظم آزادکشمیر سے اظہارتشکر کیا۔

کوشش ہے شام تک علاقے کلیئر ہوجائیں: وزیراعلیٰ سندھ

قبل ازیں مراد علی شاہ نے کراچی کے علاقے کھارادر کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے بارش کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کا جائزہ لیا اور انتظامیہ کو کام مزید تیز کرنے کی ہدایت کردی۔

ان کا کہنا تھا کہ کھارادر میں بارش کے بعد گٹر چوک ہوگئے ہیں، واٹر بورڈ اور کے ایم سی کی 20 گاڑیاں صفائی کے لیے لگائی ہیں، تکلیف کا احساس ہے، علاقہ مکینوں سے معذرت خواہ ہوں۔

The post مشکل گھڑی میں سندھ حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں: وزیراعظم آزادکشمیر appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/31HEEhO

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear