گھوٹکی: پولیس وین میں خواتین کو حبس بےجا میں رکھنےکا انکشاف - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

منگل، 5 جنوری، 2021

گھوٹکی: پولیس وین میں خواتین کو حبس بےجا میں رکھنےکا انکشاف

گھوٹکی: صوبہ سندھ کے ضلع گھوٹکی میں پولیس کی جانب سے معصوم بچی کو حبس بے جا میں رکھنے کا انکشاف ہوا ہے، اے آر وائی نے بچی کی موجودگی کی فوٹیج حاصل کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اندرون سندھ میں پولیس کی جانب سے خواتین اور معصوم بچی کو حبس بے میں رکھا گیا، واقعہ گھوٹی کے علاقے عادلپور میں رونما ہوا، جہاں پولیس نے ملزمان کو قید کرنے کے بجائے عورتوں اور بچوں کو پولیس موبائل میں قید کردیا ۔

اے آر وائی نیوز نے پولیس موبائل میں خواتین اور بچی کی موجودگی کی فوٹیجز حاصل کرلی ہے، متاثرہ خواتین نے اے آر وائی سے گفتگو میں بتایا کہ کئی دنوں سے بلا جواز گرفتار کر رکھا ہے، صحافیوں کے پہنچنے پرپولیس اہلکار موبائل سمیت رفو چکر ہوگئے۔واقعے پر اے آر وائی نیوز نے متعلقہ تھانے سے موقف لینے کی کوشش کی مگر تھانہ اے سیکشن پولیس نے مؤقف دینے سے صاف انکار کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  گلستان جوہر میں‌ مبینہ پولیس موبائل کا گھر دھاوا

واضح رہے کہ گذشتہ سال اگست میں کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں مبینہ پولیس موبائل کے ذریعے سادہ لباس اہلکاروں نے گھر پر دھاوا بولا تھا، نامعلوم سادہ لباس اہلکاروں نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گھر میں موجود خواتین اور دیگر افراد پر تشدد بھی کیا۔

کارروائی میں استعمال ہونے والی پولیس موبائل کی نمبر پلیٹ ہی نہیں تھی اور نہ ہی موبائل پر تھانے کا نام درج تھا، واقعے میں ملوث چھ افراد کی کارروائی کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کی تھی۔

The post گھوٹکی: پولیس وین میں خواتین کو حبس بےجا میں رکھنےکا انکشاف appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3pNX5e7

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear