سعودی عرب میں بجلی صارفین کے لیے اہم خبر - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

جمعرات، 21 جنوری، 2021

سعودی عرب میں بجلی صارفین کے لیے اہم خبر

ریاض: سعودی محکمہ شمارات کا کہنا ہے کہ مملکت میں 34 فیصد خاندان ایسے ہیں جو بجلی پر اپنی آمدنی کا 5 سے 10 فیصد تک خرچ کرتے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی محکمہ شمارات نے بجلی صارفین سے متعلق نئی رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 34 فیصد کے بعد 23 فیصد وہ خاندان ہیں جو اپنی آمدنی کا 11 سے 15 فیصد حصہ بجلی پر لگاتے ہیں۔ جبکہ 36 فیصد خاندان کفایت شعاری والے بجلی کے آلات استعمال کررہے ہیں۔

محکمہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں 64 فیصد صارفین ایسے ہیں جو کفایت شعاری والے آلات استعمال نہیں کررہے جبکہ 99.50 فیصد سعودی خاندان گھروں میں بجلی استعمال کررہے ہیں۔

سعودی عرب میں بجلی کا نیا قانون متعارف

اسی طرح مملکت میں 80 فیصد صارفین کے بجلی کے میٹر اپنے ہیں جبکہ 15 فیصد خاندان نے بجلی کے میٹروں میں اپنے حصے کی شرکت ڈالی ہوئی ہے۔ 18 فیصد ایسے ہیں جو گھر میں بجلی کنٹرولر سے کام لے رہے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب میں صرف 2 فیصد خاندان شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرکے استعمال کرتے ہیں۔ جبکہ 10 فیصد ایسے خاندان بھی ہیں جو گیس کی بجائے بجلی سے کھانا بناتے ہیں۔

The post سعودی عرب میں بجلی صارفین کے لیے اہم خبر appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3p4qMYs

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear