
ریاض: سعودی ایرواسپیس انجینیئرنگ انڈسٹریز اور پرنس سلطان ایوی ایشن اکیڈمی کا اسپارٹن کالج آف ایروناٹکس اینڈ ٹیکنالوجی سے معاہدہ ہوگیا جس کے تحت شہریوں کو جہازوں کی مرمت سے متعلق تربیت دی جائے گی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس معاہدے کے ذریعے شہریوں کے لیے خصوصی پروگراموں کو تبادلہ ہوگا اور خصوصی گروپس تیار کرکے جہازوں کی مرمت ودیگر امور کے حوالے سے انہیں تربیت دی جائے گی۔
رپورٹ کے مطابق مملکت میں طیاروں کی مرمت، جانچ پڑتال اور معائنے کے ادارے سعودی ایروسپیس انجینیئرنگ انڈسٹریز اور ہوابازی کے علوم کے کالج پرنس سلطان ایوی ایشن اکیڈمی نے سپارٹن کالج آف ایروناٹکس اینڈ ٹیکنالوجی کے ساتھ ایک مشترکہ تربیتی معاہدے پر دستخط کردیے ہیں۔

معاہدے کے تحت تربیت یافتہ گروپس تیار کیے جائیں گے جس ایئرکرافٹ کی مرمت وبحالی کے معیار کو بہتر بنائیں گے اس کے علاوہ سعودی شہریوں کی مذکورہ شعبے میں بڑھوتی بھی ممکن ہے۔
سپارٹن کالج آف ایروناٹکس اینڈ ٹیکنالوجی سعودی عملے کو خصوصی تربیت فراہم کرے گا، اس معاہدے کا سعودی ایروسپیس انجینیئرنگ انڈسٹریز کے عملے کو جہازوں کی مرمت اور جانچ پڑتال کے حوالے سے مشاورت فراہم کرنا بھی ہے۔
The post سعودی شہریوں کے لیے بڑا معاہدہ طے پاگیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3paA3yk
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Hi !! Dear