‘عمران خان نے سب چوروں کو مجبور کردیا، گلی گلی روتے پھر رہے ہیں’ - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

جمعرات، 24 دسمبر، 2020

‘عمران خان نے سب چوروں کو مجبور کردیا، گلی گلی روتے پھر رہے ہیں’

اسلام آباد : معاون خصوصی شہباز گل نے شریف خاندان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ باپ اور چچا جن کو بڑا ڈاکو کہتے رہے آج سپوتری ان کے نعرے مارتی پھرتی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم صفدر کو آئینہ دکھایا، انہوں نے کہا کہ باپ اور چچا جن کو بڑا ڈاکو کہتے رہے، جن کےلیے احتساب کمیشن بنایا گیا۔

شبہاز گل نے کہا کہ مریم کے باپ اور چچا نے جن پر کرپشن کے بے شمار مقدمے بنائے اور ان کے پیٹ پھاڑنے کے دعوے کرکے عوام سے ووٹ لیتے رہے آج سپوتری مریم صفدر ان کے نعرے مارتی پھرتی ہیں۔

معاون خصوصی برائے سیاسی روابط نے کہا کہ عمران خان سب چوروں کو مجبور کردیا کہ گلی گلی روتے پھررہے ہیں۔

The post ‘عمران خان نے سب چوروں کو مجبور کردیا، گلی گلی روتے پھر رہے ہیں’ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3aAVkg1

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear