خبردار_ہوشیار
اگر کوئی آپ کو جاب کی آفر کرے یا جاب کی ایڈ دیکھیں
کہ کمپیوٹر پر کام کرنا ہے یا انوائسز بنانی ہیں
اور بس تنخواہ بیس سے تیس ہزار اور کمپنی/ ادارے کا نام بھی نہ بتائے یا گول مول جواب دے
اور آپ کو کسی شہر میں آنے کو کہیں اس تاکید کے ساتھ تین چار ہزار روپے ساتھ لیتے آئیں
تو جاب کرنے سے انکار کر دیں اور اگر آپ چلے بھی جائیں اور کسی غیر معروف سی رہائشی جگہ یا ایسے دفتر میں آپ کو بیٹھائیں
جہاں کسی کمپنی کا بورڈ نہ لگا ہو
اور آپ سے رجسٹریشن/ ویریفیکیشن/ بینک اکاؤنٹ کھولنے کیلئے دو تین ہزار طلب کریں
اور
کہیں کہ آپ کو دو چار پانچ دن ٹریننگ دی جائے گی۔۔۔۔اس دوران کسی سے بات چیت نہیں کرنی۔۔۔۔موبائل کا استعمال نہیں کرنا تو پیسے جمع مت کروائیں۔۔۔۔۔فوراً گھر لوٹ جائیں۔۔۔۔بغیر کسی کی بات سنے۔
آپ کے ساتھ #فراڈ ہو رہا ہے۔
اور جس کمپنی کے نام پر ہو رہا ہے اس کا نام ہے #TIENS_International. Or Health care
اسی کمپنی کا دوسرا نام ہے #Tianshi
اگر آپ کا بیٹا/بھائی/شوہر جاب پر جانے کے بعد آپ سے دس پندرہ بیس چالیس ہزار روپے یکمشت یا تھوڑے تھوڑے کر کے منگوا رہا ہے
اور کھل کر اپنے کام کے بارے میں بھی آپ کو نہیں بتا پا رہا تو ہوشیار ہو جائیں۔
شاید وہ ایسی ہی کسی کمپنی کے ہتھے چڑھ چکا ہے۔
جہاں اسے 2* ، 3* کے چکر میں ڈال دیا گیا ہے۔۔۔۔۔فوراً سے پہلے گاڑی پکڑیں اور اُسے واپس لے آئیں
تقریباً ہر شہر میں انکے اڈے ہیں کراچی ۔۔حیدرآباد ۔۔ملتان۔۔۔۔۔فیصل آباد۔۔۔۔ساہیوال۔۔۔۔اوکاڑہ۔۔۔۔جھنگ۔۔۔۔۔لاہور۔۔۔۔۔
#مفادِ_عامہ میں اس پوسٹ کو اپنے فیسبک گروپس، پیجز، وال، واٹس ایپ گروپس میں پیسٹ کریں/ شئیر کریں۔
ہزاروں نوجوان اور خاندان لوٹے جا رہے ہیں اس طرح سے۔۔۔۔اس وقت صرف بھائی پھیرو میں 300 کے لگ بھگ بچے ان کے چنگل میں پھنسے ہوئے ہیں۔
ملتان میں ان کی تعداد لگ بھگ 780 ہے جو مزید بڑھ رہی ہے۔
2500 سے 3000 روپے رجسٹریشن فیس وہ سب دے چکے ہیں۔
اور اب ان سے 40000 کا تقاضا کیا جا رہا ہے۔
آپ اس پوسٹ کو اپنی وال پر لازمی کاپی پیسٹ/شئیر کریں۔
آپکی کی ریچ اور امپیکٹ زیادہ ہے۔
شاید کچھ لوگ لٹنے سے بچ جائے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Hi !! Dear