اینکر مرید عباس قتل کیس ، ضمانت خارج ہونے پر عادل زمان عدالت سے فرار - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

جمعرات، 10 ستمبر، 2020

اینکر مرید عباس قتل کیس ، ضمانت خارج ہونے پر عادل زمان عدالت سے فرار

کراچی : اینکر مریدعباس قتل کیس میں ضمانت خارج ہونے ملزم عادل زمان عدالت سے فرار ہوگیا ، جس پر سپریم کورٹ نے ملزم کو گرفتار کرکے واپس جیل بھیجنے کا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں اینکر مرید عباس سمیت2افرادکےقتل کیس میں ملزم عادل زمان کی ضمانت منسوخی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔

دوران سماعت کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ، عدالت نے عادل زمان کی رہائی کا حکم معطل کردیا ، ضمانت خارج ہونے پر عادل زمان عدالت سے فرار ہوگیا۔

جس پر سپریم کورٹ نے ملزم کو گرفتار کرکے واپس جیل بھیجنے کا حکم دیا۔

یاد رہے رواں سال مئی میں سندھ ہائی کورٹ نے اینکر پرسن مرید عباس قتل کیس کے اہم ملزم عادل زمان کو ضمانت پر رہا  کرنے کا حکم دیا تھا۔

عدالت نے اینکر مرید عباس قتل کیس کے اہم ملزم عادل زمان کی درخواست منظور کرتے ہوئے ملزم کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

بعد ازاں سندھ اینکر پرسن مرید عباس  کی بیوہ زارا عباس نے ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف  سپریم کورٹ میں درخواست دائر  کی تھی۔

خیال رہے اہلیہ زارا عباس نے اپنے شوہر کے قاتلوں سے صلح کرنے سے انکار کرتے ہوئے  کہا تھا مریدعباس کے قتل کاہرگز سودا نہیں کرسکتی، کیس جتنا بھی طویل چلے مکمل طور پر پیروی کروں گی۔

The post اینکر مرید عباس قتل کیس ، ضمانت خارج ہونے پر عادل زمان عدالت سے فرار appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3maj6CI

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear