بلدیاتی اداروں کو بہتر بنا کر ترقی کو عوام کی دہلیز تک لے جائیں گے،عثمان بزدار - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

جمعرات، 10 ستمبر، 2020

بلدیاتی اداروں کو بہتر بنا کر ترقی کو عوام کی دہلیز تک لے جائیں گے،عثمان بزدار

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ بلدیاتی اداروں کو بہتر بنا کر ترقی کو عوام کی دہلیز تک لے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت بلدیاتی اداروں سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے سردار عثمان بزدار نے کہا کہ نیا بلدیاتی نظام حقیقی معنوں میں عوام کو نچلی سطح پر با اختیار بنائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ بلدیاتی اداروں کو بہتر بنا کر ترقی کو عوام کی دہلیز تک لے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے لوکل گورنمنٹس کے منجمد فنڈ بحال کر دیے ہیں،پنجاب کے ہر شہر اورگاؤں میں ترقی کا نیا دورشروع ہوگا،فنڈ کے استعمال میں شفافیت کو ہر صورت یقینی بنائیں گے۔

سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ بلدیاتی ادارے بنیادی ذمے داری پورا کرنے میں کوتاہی نہ کریں،چھوٹے بڑے شہروں میں تسلسل سےصفائی کو یقینی بنایا جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ بلدیاتی اداروں کو بہترین اور جدید مشینری فراہم کی جا رہی ہے،ڈرین نالوں کی صفائی میں غفلت برداشت نہیں کروں گا۔

The post بلدیاتی اداروں کو بہتر بنا کر ترقی کو عوام کی دہلیز تک لے جائیں گے،عثمان بزدار appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/32hCXs1

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear