استعفے صرف ڈرامہ ہے، پی ڈی ایم ٹولہ کبھی استعفے نہیں دے گا، فردوس عاشق - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

جمعرات، 24 دسمبر، 2020

استعفے صرف ڈرامہ ہے، پی ڈی ایم ٹولہ کبھی استعفے نہیں دے گا، فردوس عاشق

فردوس عاشق اعوان

لاہور : فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مارچ اور استعفوں کی گیدڑ بھبکیاں دینے والوں کا لونگ گواچ چکا ہے۔

ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپوزیشن جماعتوں پر تنقید کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ استعفے صرف ڈرامہ ہے پی ڈی ایم کا ٹولہ کبھی استعفے نہیں دے گا۔

فردوس اعوان نے کہا کہ ملکی دولت بے دردی سے لوٹنے والوں میں لانگ مارچ کی ہمت نہیں، یہ گھٹیا اپوزیشن ہے، جسے راجکماری ہانگ رہی ہے اور سندھ کا شہزادہ بے بسی اور لاچارگی کی علامت بن چکا ہے۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ مولانا کی منفی سیاست کا جنازہ نکل چکا ہے، کنیز اول اور کنیز دوم کی حالت قابل رحم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کرونا وبا میں انسانی زندگیوں کو داؤ پر لگانے والوں کو شرم ہے نہ حیا، اپوزیشن نے ڈھٹائی کا مظاہرہ کرکے کرونا میں اضافہ کیا۔

The post استعفے صرف ڈرامہ ہے، پی ڈی ایم ٹولہ کبھی استعفے نہیں دے گا، فردوس عاشق appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2WLdJyk

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear