الیکشن کو چوری کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

بدھ، 4 نومبر، 2020

الیکشن کو چوری کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جیتنا آسان ہے لیکن ہارنا کبھی آسان نہیں ہوتا، الیکشن چوری نہیں کرنے دیں  گے، اپنی کامیابی کا اعلان آج کروں گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں امریکی صدر کا کہنا ہے کہ بڑی کامیابی کا اعلان آج کروں گا، ہماری کامیابی یقینی ہے لیکن الیکشن کو چوری کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم انہیں الیکشن چوری نہیں کرنے دیں گے، پولنگ کا عمل بند ہونے کے بعد ووٹ کاسٹ نہیں کیا جاسکتا۔

اس سے قبل آرلنگٹن میں ریپبلکن انتخابی مہم کے مرکزی دفتر کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ جیتنا آسان ہے لیکن ہارنا کبھی آسان نہیں ہوتا۔

اپنے حامیوں سے گفتگو میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ مختلف ریاستوں میں ہماری پوزیشن مستحکم ہے، آج ایک بہترین رات ہوگی لیکن سیاست میں یقین سے کچھ نہیں کہاجاسکتا۔

The post الیکشن کو چوری کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2TOPSwv

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear