سعودی عرب: سونے کی قیمتیں، عوام کیلئے بڑی خوش خبری کی امید - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

بدھ، 4 نومبر، 2020

سعودی عرب: سونے کی قیمتیں، عوام کیلئے بڑی خوش خبری کی امید

ریاض: سعودی عرب میں سونے کی قیمت عالمی منڈی میں 2 ہزار ڈالر تک پہنچنے کے بعد عوام کے لیے بڑی خوش خبری کی امید ہے، کیوں کہ مملکت میں سونے کی قیمتیں کم ہوجائیں گی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں سونے کی قیمت عالمی منڈی میں دو ہزار ڈالر تک پہنچ جائے تو اس کا براہ راست اثر سونے کی قیمتوں پر پڑے گا اور نرخ کم ہوجائیں گے، لیکن اس کے علاوہ چند عوامل کی وجہ سے بھی سونے کی قیمتوں میں کمی کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں سونے کی قیمت پٹرول سے بھی منسلک ہے، ماہرین اقتصادیات کا کہنا ہے کہ اگر سونے کی قیمت کم ہو تو پیٹرول کی قیمت میں بھی کمی واقع ہوتی ہے۔

ماہرین نے بتایا کہ پیٹرول کی قیمت بڑھنے سے سونے کے نرخ پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں کیوں کہ سونے کی قیمتیں بڑھ جاتی ہیں، اگر کاروباری افراد کا رحجان آرامکو کے شیئر خریدنے کی جانب ہو اور ایسے میں پیٹرول کی قیمت میں اضافہ بھی ہو رہا ہو، تو سونے کی قیمت کم ہو جاتی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ رواں سال کرونا اور دیگر چیلنجز کے باعث پیٹرو کی طلب میں کمی رہی جس کے باعث سونے کی قیمتیں بھی ہوا سے باتیں کرنے لگیں، اس دوران سونا خریدنے والے عوام کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

اس کے علاوہ امریکی اور عالمی سٹاک میں اضافے سے بھی سونے کی قیمتوں میں فرق پڑتا ہے۔ سعودی سٹاک ایکسچینج میں آرامکو کے شیئر جب زیادہ فروخت ہونے لگتے ہیں تو اس کا سونے کی قیمت پر منفی اثر پڑتا ہے اور سونے کی قیمت کم ہوجاتی ہے۔ مارکیٹ میں جب مندی ہوتی ہے تو سرمایہ دار سونے خریدنے کو ترجیح دیتا ہے۔

دریں اثنا سونا خریدنے میں عدم دلچسپی بھی قیمتوں پر اثر ڈالتی ہیں، عمرہ اور حج کے موقع پر سونے کی قیمتیں بڑھ جاتی ہیں کیوں کہ زائرین کی بڑی تعداد سونا خریدتی ہے۔

The post سعودی عرب: سونے کی قیمتیں، عوام کیلئے بڑی خوش خبری کی امید appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3oVzpVG

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear