پاکستان کی سعودی شہر جدہ میں قبرستان پر حملے کی شدید مذمت - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

جمعرات، 12 نومبر، 2020

پاکستان کی سعودی شہر جدہ میں قبرستان پر حملے کی شدید مذمت

اسلام آباد : پاکستان نے سعودی عرب کے شہر جدہ میں قبرستان پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا سعودیہ کے امن برقرار رکھنے کے لئے اقدامات کی حمایت کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں سعودی عرب کے شہر جدہ میں قبرستان پر حملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حملےمیں زخمی افرادکی صحت یابی کیلئےدعاگوہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان سعودی عرب کیساتھ اظہاریکجہتی کرتا ہے، سعودیہ کے امن برقرار رکھنے کے لئے اقدامات کی حمایت کرتے ہیں۔

خیال رہے سعودی عرب کے شہرجدہ میں غیرمسلموں کے قبرستان میں دھماکے میں چارافرادزخمی ہوگئے۔عرب میڈیا کا کہنا تھا کہ قبرستان پہلی عالمی جنگ میں مرنے والوں کے لیے یادگاری تقریب ہورہی تھی ، جس میں غیرملکی سفارتکاربھی موجودتھے۔

حملےمیں یونانی قونصلیٹ اورسعودی سیکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

ترجمان گورنرمکہ کا کہنا تھا حملے کے بعدغیرمسلموں کےقبرستان کےاطراف سیکیورٹی سخت کردی ہے، حملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

The post پاکستان کی سعودی شہر جدہ میں قبرستان پر حملے کی شدید مذمت appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2UlnthS

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear