سعودی عرب : پینے کے پانی کی فراہمی کیلئے پہلے جدید ترین منصوبے کا آغاز - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

پیر، 31 مئی، 2021

سعودی عرب : پینے کے پانی کی فراہمی کیلئے پہلے جدید ترین منصوبے کا آغاز

سعودی عرب

جدہ : سعودی عرب میں کھارے پانی کو میٹھا بنانے کیلیے جدید طرز کے پلانٹ کا افتتاح کردیا گیا، مذکورہ پلانٹ سولر اور ونڈ انرجی سے چلایا جائے گا، پوری دنیا میں اس نوعیت کا یہ پہلا بڑا منصوبہ ہے۔

ریڈ سی ڈیولپمنٹ کمپنی نے سولر اور ونڈ انرجی سے چلنے والے پہلے ڈی سیلیشن پلانٹ کا افتتاح کیا ہے، ریڈ سی ڈیولپمنٹ کمپنی کاربن کے اخراج کو کنٹرول کرنے والی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

سعودی وژن 2030 کے مطابق سعودی عرب میں منفرد سیاحت کو متعارف کرانے کے لیے قدرتی ماحول کے تحفظ میں معاون ٹیکنالوجی اپنا رہی ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق ریڈ سی ڈیولپمنٹ کمپنی کے ترجمان احمد درویش نے بتایا کہ ڈی سیلیشن پلانٹ کو اسپیشلسٹ کمپنی ” سورس گلوبل” کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے۔

احمد درویش نے بتایا کہ سولر اور ونڈ انرجی کے ذریعے ڈی سیلیشن پلانٹ کو چلایا جا رہا ہے، یہ پوری دنیا میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا پروجیکٹ ہے،سالانہ 330 ملی لیٹر کی20 لاکھ بوتلیں تیار کرے گا۔

ابتدائی مرحلے میں اس کی سالانہ پیداوار 3 لاکھ بوتلوں کی ہوگی، شیشے کی بوتلیں دوبارہ استعمال کی جاسکیں گی۔

احمد درویش نے مزید کہا کہ پانی جمع کرنے اور بھرنے کے طریقہ کار کی بدولت کاربن کی آلودگی سے بچا جاسکے گا اور پلاسٹک کی ایسی بوتلوں سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکے گا جن کی ری سائیکلنگ ممکن نہیں ہوگی۔

اس پروجیکٹ میں اہم کردار سعودی نوجوانوں کا ہے۔ اس بات کا خاص خیال رکھا گیا ہے کہ کم از کم دس فیصد سعودیوں کو برسرروزگار رہتے ہوئے ٹریننگ دی جائے گی۔

The post سعودی عرب : پینے کے پانی کی فراہمی کیلئے پہلے جدید ترین منصوبے کا آغاز appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3i2hLOL

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear