پنجاب سے ایک اور پولیو کیس رپورٹ - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

جمعرات، 12 نومبر، 2020

پنجاب سے ایک اور پولیو کیس رپورٹ

لاہور: صوبہ پنجاب کے ضلع لیہ سے پولیو کیس سامنے آگیا جس کے بعد رواں برس اب تک ملک میں رپورٹ پولیو کیسز کی تعداد 81 ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق انچارج پنجاب انسداد پولیو پروگرام کا کہنا ہے کہ ضلع لیہ سے پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے، بچے کے ہاتھ اور پاؤں وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

انسداد پولیو پروگرام کے مطابق نیا پولیو کیس رپورٹ ہونا افسوسناک ہے، نیا کیس آنے کے بعد پنجاب میں پولیو کیس کی تعداد 14 ہوگئی۔

یاد رہے کہ رواں برس اب تک ملک میں پولیو کیسز کی تعداد 81 ہوچکی ہے، سب سے زیادہ پولیو کیسز بلوچستان سے سامنے آئے جن کی تعداد 23 ہے۔

اس کے بعد سندھ اور خیبر پختونخواہ میں 22، 22 کیسز ریکارڈ ہوئے جبکہ پنجاب سے 14 پولیو کیسز سامنے آئے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پولیو کیسز میں 65 فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے انسداد پولیو کے لیے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کرتے ہوئے اس بات کا امکان ظاہر کیا ہے کہ پاکستان بہت جلد پولیو فری ملک بن جائے گا۔

The post پنجاب سے ایک اور پولیو کیس رپورٹ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3plVahu

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear