‘پی ڈی ایم کا غیرفطری اتحاد اپنے منطقی انجام کی جانب بڑھ رہا ہے’ - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

جمعرات، 12 نومبر، 2020

‘پی ڈی ایم کا غیرفطری اتحاد اپنے منطقی انجام کی جانب بڑھ رہا ہے’

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ریاست مخالف اپوزیشن کا غیرفطری اتحاد پی ڈی ایم اپنے منطقی انجام کی جانب بڑھ رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے تازہ بیان میں عثمان بزدار نے کہا کہ غیرفطری اتحاد کی داغ بیل اپنے کرپشن کے”داغ“چھپانے کے لیے ڈالی گئی، اپوزیشن اتحاد جس عجلت میں بنا، اتنی ہی تیزی سے یہ ختم ہورہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قومی وسائل بے دردی سے لوٹنے والوں کے چہرے آشکار ہوچکے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا لوٹ مار کا دور قصہ پارینہ بن چکا ہے، ماضی میں قومی خزانے پربے دردی سے ہاتھ صاف کیے گئے، سابق دور میں لوٹ مار کرکے ذاتی تجوریاں بھری گئیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کرپشن کے بڑے بڑے بت بےنقاب کیے ہیں، 22کروڑ عوام جانتے ہیں ملک میں شفاف ترین حکومت ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کا حکومت کے خاتمے کا خواب بس خواب ہی رہے گا، سیاسی مخالفین ملکی ترقی کو بر یک لگانے کے لیے انتشار پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

The post ‘پی ڈی ایم کا غیرفطری اتحاد اپنے منطقی انجام کی جانب بڑھ رہا ہے’ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2GTnF4N

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear