شہریوں‌ اسٹریٹ‌ کرائم سے بچانے کیلئے ایڈیشنل آئی جی کا بڑا اقدام - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

ہفتہ، 6 مارچ، 2021

شہریوں‌ اسٹریٹ‌ کرائم سے بچانے کیلئے ایڈیشنل آئی جی کا بڑا اقدام

کراچی : اے آئی جی غلام نبی میمن نے ٹریفک جام میں وارداتوں کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ مسافروں کو اسٹریٹ کرائم سے بچانا متعلقہ افسران کی ذمہ داری ہے۔

شہر قائد میں جگہ جگہ راہ زنی کی وارداتوں نے شہریوں کا جینا دوبھر کررکھا ہے، ایسا لگتا ہے کہ کراچی کے شہریوں کو اسٹریٹ کرائم کے رحم و کرم پر چھوڑ دیاہے مگر اب شہریوں کو فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ اے آئی جی غلام نبی میمن نے ٹریفک جام میں وارداتوں کا سخت  نوٹس لے لیا ہے۔

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل غلام نبی میمن نے تینوں زونز کے ڈی آئی جیز اور ڈسٹرکٹ ایس ایس پیز کو احکامات جاری کردئیے، اے آئی جی نے کہا کہ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایات کیں، کہ جہاں ٹریفک جام ہوگا وہاں ایس ایچ او کی موجودگی ہونی چاہیے۔

غلام نبی میمن نے کہا کہ مسافروں کو اسٹریٹ کرائم سے بچانا متعلقہ افسران کی ذمہ داری ہے، ایس ایچ او کسی اہم ذمہ داری پر نہیں تو موجودگی لازمی بنائے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی کا کہنا تھا کہ کار سواروں کی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں، کسی قسم کی کوتاہی بالکل برداشت نہیں کی جائے گی۔

The post شہریوں‌ اسٹریٹ‌ کرائم سے بچانے کیلئے ایڈیشنل آئی جی کا بڑا اقدام appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3v1CG8X

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear