Fateh Jang: Zulfi Bukhari inaugurated a trauma center at the hospital - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

پیر، 23 نومبر، 2020

Fateh Jang: Zulfi Bukhari inaugurated a trauma center at the hospital

فتح جنگ: وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے پنجاب کے ضلع اٹک کی تحصیل فتح جنگ میں ٹراما سینٹر کا افتتاح کردیا جہاں مریضوں کا بروقت علاج کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق زلفی بخاری نے فتح جنگ میں تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال میں ٹراما سینٹر کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ 16بیڈز پر مشتمل ٹراما سینٹر علاقے کی ضرورت تھی۔

انہوں نے کہا کہ مریضوں کو اسلام آباد جانا پڑتا تھا، کئی مریض راستے میں دم توڑ چکے، اس ٹراما سینٹر سے مریضوں کو سہولتیں ملیں گی اور بروقت علاج ممکن ہوسکے گا۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے ٹراما سینٹرکو20 بیڈز پر منتقل کریں گے۔

اپنے بیان میں انہوں نے بتایا کہ علاقے میں نئی سڑکوں اور گیس فراہمی پر کام شروع کیا جارہا ہے، فتح جنگ میں انتظامیہ سے مل کر شہر کی خوبصورتی پر توجہ دیں گے، 2سال میں تعمیر وترقی کے لیے متعدد منصوبے شروع کیے۔

زلفی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ اٹک فورٹ کو دوبارہ عوام کے لیے کھولا جارہا ہے جس کی منظوری مل گئی۔

The post فتح جنگ: زلفی بخاری نے اسپتال میں ٹراما سینٹر کا افتتاح کر دیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2UTbfxe

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear