پاک چین مشترکہ فضائی مشق شاہین 9 اختتام پذیر، سربراہ پاک فضائیہ کی خصوصی شرکت - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

جمعرات، 24 دسمبر، 2020

پاک چین مشترکہ فضائی مشق شاہین 9 اختتام پذیر، سربراہ پاک فضائیہ کی خصوصی شرکت

اسلام آباد : پاک چین مشترکہ فضائی مشق شاہین 9 اختتام پذیر ہوگئی، چینی سفیر نے کہا کہ مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کےلیے باہمی تعاون وقت کی اہم ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک چین مشترکہ فضائی مشق شاہین 9 سیکیورٹی چیلنجز سے متحد ہوکر مقابلہ کرنے کے عزم کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی، سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان تقریب میں مہمان خصوصی تھے۔

پاکستان میں تعینات چینی سفیر نونگ رونگ نے بھی اختتامی تقریب میں شرکت کی، اس موقع پر انہوں نے کا کہ مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کےلیے باہمی تعاون وقت کی اہم ضرورت ہے، فضائی مشق کے دوران دونوں فضائی افواج نے مشترک مقاصد حاصل کیے۔

سربراہ پاک فضائیہ کا کہنا تھا کہ عسکری شراکت داری میں اضافہ وقت کی ضرورت ہے۔

مشق میں دونوں ملکوں کے جنگی طیاروں اور دیگر سپورٹ ایلیمنٹس نے بھی شرکت کی۔

The post پاک چین مشترکہ فضائی مشق شاہین 9 اختتام پذیر، سربراہ پاک فضائیہ کی خصوصی شرکت appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/34Fkg2f

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear