The Prime Minister will attend the Gilgit-Baltistan National Day celebrations on Sunday - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

ہفتہ، 31 اکتوبر، 2020

The Prime Minister will attend the Gilgit-Baltistan National Day celebrations on Sunday

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان اتوار کو گلگت بلتستان کے قومی دن کی تقریب میں شریک ہوں گے اور تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اتوار کو گلگت بلتستان کا دورہ کریں گے اور گلگت بلتستان کے قومی دن کی تقریب میں شریک ہوں گے اور تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تقریب میں گورنر گلگت بلتستان اور نگران وزیراعلیٰ گلگت بلتستان بھی شرکت کریں گے۔

یاد رہے وزیراعظم عمران خان کا رحمت اللعالمینﷺقومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نبیﷺ کی شان میں بار بار گستاخی ہونا مسلمان لیڈر شپ کی ناکامی ہے، نبیﷺ کی بےحرمتی کے آگے کوئی بھی تکلیف معنی نہیں رکھتی، اسلاموفوبیا کی وجہ سے مغربی ممالک میں مقیم مسلمانوں کو تکلیف ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ ہم بھی آزادی اظہار پر یقین رکھتے ہیں مگر اس کی ایک حد ہوتی ہے، نبیﷺ کی شان میں گستاخی کرکے سوا ارب مسلمانوں کو جان بوجھ کر تکلیف پہنچائی جاتی ہے۔

The post وزیراعظم اتوار کو گلگت بلتستان کے قومی دن کی تقریب میں شرکت کریں گے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/31WOEUe

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear