"Some parties are making the mistake of inciting the people against national institutions." - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

پیر، 26 اکتوبر، 2020

"Some parties are making the mistake of inciting the people against national institutions."

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ بعض جماعتیں عوام کو قومی اداروں کے خلاف بھڑکانے کی غلطی کر رہی ہیں، قومی ادارے ملک کی بقا کی حیثیت رکھتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شبلی فراز نے ٹوئٹ کیا کہ قانون کومطلوب عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، بعض جماعتیں عوام کو قومی اداروں کے خلاف بھڑکانے کی غلطی کر رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ قومی ادارے ملک کی بقا اور سلامتی کی بنیاد کی حیثیت رکھتے ہیں۔

پی ڈی ایم کی صورت میں تیسرا دشمن سامنے آگیا، شبلی فراز

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ عمران خان نے ان کے آگے نہ پہلے سر جھکایا نہ اب سر جھکائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا تھا کہ ان چوروں نے ذاتی مفاد کے لیے اداروں کو داؤ پر لگا دیا ہے، اثاثے کیسے بنائے، بیروں ملک پیسہ کیسے بھیجا، ان سوالات کے جواب کے دینے کے بجائے ملک میں ایک طوفان برپا کردیا گیا ہے، مگر ہم پاکستان کو ان چوروں سےآزاد کرائیں گے۔

شبلی فراز نے پی ڈی ایم کے کوئٹہ جلسے میں حکومت مخالف تقریروں پر سخت ردعمل دیا۔

The post ‘بعض جماعتیں عوام کو قومی اداروں کے خلاف بھڑکانے کی غلطی کر رہی ہیں’ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3jCsM6R

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear