
کراچی: وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کیپٹن(ر) صفدر اور مریم نواز کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ گارڈفادر کی اولاد کی جانب سے مزار قائد کی بے حرمتی کو ہفتہ ہونے کو ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر علی زیدی نے لکھا کہ درباریوں نے شرمناک حرکت پر اظہار ندامت کے دو جملے ادا نہیں کیے، جناب قائد ہم شرمندہ ہیں۔
مصدقہ کرپٹ/مفرور"گارڈ فادر" کی اولاد کیجانب سےمزارِ قائدکی بےحرمتی کوہفتہ ہونےکوہے مگردرباریوں نےاس شرمناک حرکت پراظہارِندامت کےدو جملےادانہیں کئے۔جناب قائدہم شرمندہ ہیں اوربتاناچاہتےہیں کہ آپکا سچاکارکن @ImranKhanPTI انکےتعاقب میں ہے۔ان اوباشوں سےآپکا پاکستان پاک کرکےہی دم لےگا۔
— Ali Haider Zaidi (@AliHZaidiPTI) October 23, 2020
ان کا کہنا تھا کہ بتانا چاہتے ہیں کہ آپ کا سچا کارکن عمران خان ان کے تعاقب میں ہے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ عمران خان ان اوباشوں سے آپ کا پاکستان پاک کرکے ہی دم لے گا۔
خیال رہے کہ مراز قائد پر حاضری کے موقع پر کیپٹن ر صفدر نے مزار کے تقدس کو پامال کیا تھا، اس حوالے سے ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں وہ مراز کے احاطے میں نعرے بازی کرتے نظر آرہے ہیں۔
صفدر اعوان کی گرفتاری کے وقت سادہ لباس شخص کون تھا؟ اے آر وائی نیوز نے پتہ لگالیا
واضح رہے مزارقائد تقدس پامالی کیس میں کیپٹن(ر)صفدر کو گرفتار کیا گیا تھا، کیپٹن(ر)صفدرکی گرفتاری نجی ہوٹل سے عمل میں لائی گئی، مزار قائد کے تقدس کی پامالی کا مقدمہ وقاص احمد نامی شہری کی مدعیت میں مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر سمیت دو سو نامعلوم افراد کے خلاف بریگیڈ تھانے میں درج کیا گیا تھا۔
مقدمہ میں قائداعظم مزار آرڈیننس کی خلاف ورزی جان سے مارنے اور ہنگامہ آرائی کی دفعات شامل کی گئیں۔ بعد ازاں عدالت نے کیپٹن(ر)صفدر کی ضمانت منظور کرلی تھی۔
The post ‘جناب قائد ہم شرمندہ ہیں’ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Hi !! Dear