Hypocritical laws allowing display of insulting cartoons must be changed: President Arif Ali - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

پیر، 26 اکتوبر، 2020

Hypocritical laws allowing display of insulting cartoons must be changed: President Arif Ali

اسلام آباد: صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے فرانسیسی صدر کے بیان پر ردِ عمل میں کہا ہے کہ دنیا کو حضرت محمد ﷺ کے بارے میں ہمارے جذبات کا احترام کرنا چاہیے، توہین آمیز کارٹونز کی نمائش کی اجازت دینے والے منافقانہ قوانین کو تبدیل کرنا ہوگا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے اپنے ایک ٹویٹ کے ذریعے گستاخانہ خاکوں کی آڑ میں مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے کی کوشش پر رد عمل میں کہا کہ اسلاموفوبیا کی اجازت سے انتہا پسند فائدہ اٹھاتے ہیں، اظہار رائے کی آزادی کے لبادے میں اسلاموفوبیا کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، آج دنیا کو اشد ضرورت ہے کہ لوگوں کو متحد کیا جائے۔

صدر مملکت نے اس سلسلے میں وزیر اعظم عمران خان کے ٹویٹ بھی شیئر کیے، ان ٹویٹس پر عارف علوی نے اپنے تبصرے میں کہا کہ ایسی مذموم کارروائیوں کی اجازت کے قوانین کو تبدیل کرنا ہوگا، فرانس کو سیاسی پختگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے، فرانس اپنی پالیسی میں تنہائی اور انتہا پسندی کے جال میں نہ پھنسے۔

وزیراعظم کا مارک زکربرگ سے رابطہ، اسلام مخالف مواد پر فوری پابندی کا مطالبہ

انھوں نے ٹویٹ میں لکھا ’جب اظہار رائے کی آزادی کے لبادے میں ایسی مذموم کارروائیوں کی اجازت دی جائے تو انتہاپسند فائدہ اٹھاتے ہیں، زیادہ تر یورپ میں ہولوکاسٹ سے انکار جرم ہے اور پھر بھی توہین آمیز کارٹونوں کی عوامی نمائش کی اجازت دینے پر اصرار کیا جاتا ہے تو ایسے منافقانہ قوانین کو تبدیل کرنا ہوگا۔‘

The post توہین آمیز کارٹونز کی نمائش کی اجازت دینے والے منافقانہ قوانین کو تبدیل کرنا ہوگا: صدر عارف علوی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/34tEuMI

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear