عوام کے مسائل کے حل کے لیے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں،عثمان بزدار - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

ہفتہ، 12 ستمبر، 2020

عوام کے مسائل کے حل کے لیے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں،عثمان بزدار

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ عوام کے مسائل کے حل کے لیے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے صوبائی وزیر محنت انصر مجید ،غلام بی بی بھروانہ نے ملاقات کی اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ افراتفری پھیلانےکی کوشش کرنے والے ملک وقوم کے خیرخواہ نہیں۔

عثمان بزدار نے کہا کہ انتشارکی سیاست کرنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے،تنقید برائےتنقیدکرنے والے عناصر ہر موقع پر ناکام رہے ہیں، ایسے عناصرصوبے کی ترقی کے دشمن ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ عوام کے مسائل کے حل کے لیے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں۔

بلدیاتی اداروں کو بہتر بنا کر ترقی کو عوام کی دہلیز تک لے جائیں گے،عثمان بزدار

یاد رہے کہ دو روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ بلدیاتی اداروں کو بہتر بنا کر ترقی کو عوام کی دہلیز تک لے جائیں گے۔

انہوں نے کہا تھا کہ پنجاب حکومت نے لوکل گورنمنٹس کے منجمد فنڈ بحال کر دیے ہیں،پنجاب کے ہر شہر اورگاؤں میں ترقی کا نیا دورشروع ہوگا،فنڈ کے استعمال میں شفافیت کو ہر صورت یقینی بنائیں گے۔

The post عوام کے مسائل کے حل کے لیے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں،عثمان بزدار appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2DWQmMK

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear