
اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا وائرس کے 584 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 3 مریض جاں بحق ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 3 مریض جاں بحق ہوئے جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 6 ہزار 373 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 584 نئے کیسز سامنے آئے، ملک میں مجموعی کرونا کیسز کی تعداد 3 لاکھ 955 ہوچکی ہے۔
ملک میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 6 ہزار 46 ہے جبکہ کرونا وائرس کے 2 لاکھ 88 ہزار 536 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 29 ہزار 534 ٹیسٹ کیے گئے۔ اب تک ملک میں کیے جانے والے مجموعی ٹیسٹوں کی تعداد 28 لاکھ 79 ہزار 655 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔
ملک بھر کے 735 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 1 ہزار 12 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 93 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں، ملک میں کرونا وائرس سے صحتیابی کی شرح 98 فیصد جبکہ اموات کی شرح صرف 2 فیصد ہے۔
The post ملک میں کرونا وائرس کیسز کی تعداد 3 لاکھ سے تجاوز کر گئی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3irIJN6
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Hi !! Dear