گجرپورہ زیادتی کیس : وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت تحقیقاتی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

ہفتہ، 12 ستمبر، 2020

گجرپورہ زیادتی کیس : وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت تحقیقاتی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

لاہور: گجرپورہ زیادتی کیس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت تحقیقاتی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا ، تحقیقاتی کمیٹی وزیراعلیٰ پنجاب کو پیشرفت سے آگاہ کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق گجرپورہ زیادتی کیس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت تحقیقاتی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا ، جس میں وزیر قانون پنجاب، چیف سیکریٹری،آئی جی اوردیگرحکام شرکت کریں گے۔

اجلاس میں کیس سےمتعلق پیشرفت کاجائزہ لیاجائے گا جبکہ تحقیقاتی کمیٹی وزیراعلیٰ پنجاب کو پیشرفت سے آگاہ کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آج ہونے والے اجلاس میں سی سی پی او لاہورکوبھی طلب کیاجائے گا، سی سی پی اووزیراعلی ٰکومتاثرہ خاتون کے حوالے سے بیان پربھی وضاحت دیں گے۔

گذشتہ روز مشتبہ افرادکےڈی این اےکےلیےفرانزک اتھارٹی کوکل ساڑھے5کروڑجاری کیےگئے، فنڈوزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی ہدایت پرجاری کیے گئے تھے۔

The post گجرپورہ زیادتی کیس : وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت تحقیقاتی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3bSrNNs

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear