
لاہور : حکومتی فیصلے کے بعد پنجاب میں اسکول کھولنے کا شیڈول جاری کر دیا گیا، جس کے تحت نویں،دسویں ،گیارہویں اور بارہویں جماعت 15ستمبر سےشروع ہو گی۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیرتعلیم مرادراس نے پنجاب میں اسکول کھولنے کا شیڈول جاری کر دیا، مرادراس کا کہنا ہے کہ نویں،دسویں ،گیارہویں اوربارہویں جماعت 15ستمبر سےشروع ہو گی۔
وزیرتعلیم پنجاب کا کہنا ہے کہ چھٹی،ساتویں اورآٹھویں جماعت 22 ستمبرسے اور نرسری سےپانچویں جماعت تک کی کلاسیں30ستمبر سے شروع ہوں گی ، اسکولوں میں ڈبل شفٹ نہیں ہو گی، متبادل دن کا شیڈول تمام سرکاری اور پرائیویٹ اسکول فالوکریں گے۔
مزید پڑھیں : 15 ستمبر سے تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق اصولی فیصلہ ہوگیا
یاد رہے وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت بین الصوبائی وزرائےتعلیم کے اجلاس میں 15ستمبر سے نویں، دسویں جماعت ، یونیورسٹی اور کالجوں کو کھولنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ بڑی جماعتوں کی کلاسیں کھولنے کے بعد کورونا کیسز کومانیٹر کیا جائے گا، کوروناصورتحال کےپیش نظر ایک ہفتہ بعد چھٹی سے آٹھویں تک کی سرگرمیوں کا آغازہوگا۔
تمام صوبائی وزرائےتعلیم نے تعلیمی سرگرمیاں مرحلہ وار شروع کرنے پر متفق ہوتے ہوئے کہا گیا کہ کورونا وائرس کے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد ہوگا جبکہ طلباکو ماسک کےساتھ تعلیمی اداروں میں داخلہ یقینی بنانےکی ہدایت کی جائے گی۔
The post حکومتی فیصلے کے بعد اسکول کھولنے کا شیڈول جاری appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2GDm5n5
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Hi !! Dear