
aتفصیلات کے مطابق یوئیفا نیشنز فٹبال لیگ میں پرتگال کے سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو اپنے ساتھ ماسک لے کر تو آئے لیکن اسے پڑوس والی کرسی پر رکھ میچ دیکھنے لگے، اسٹیڈیم اسٹاف نے انہیں ماسک پہننا یاد دلایا تو فٹبالر نے پہن لیا۔
رونالڈو کے پاؤں کے انگوٹھے پر شہد کی مکھی کے کاٹنے کی وجہ سے وہ مذکورہ میچ میں اپنی ٹیم کا حصہ نہیں تھے لیکن گراؤنڈ میں بیٹھ کر اپنے کھلاڑیوں کی خوب حوصلہ افزائی کی۔
خیال رہے کہ یوئیفا نیشنز فٹبال لیگ میں دفاعی چیمپین پرتگال کی ٹیم کروشیا کے خلاف میچ میں کرسٹیانو رونالڈو کے بغیر میدان میں اتری اور میچ میں ایک کے مقابلے میں چار گول سے کامیابی حاصل کی۔
واضح رہے کہ میچ کے دوران اسٹیڈیم میں کرونا کے پیش نظر حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل کروایا جارہا ہے، رونالڈو کو ماسک کا یاد دلانا بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی تھی۔
The post اسٹیڈیم میں خاتون نے اسٹار فٹبالر رونالڈو سے کیا کہا؟ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from کھیل – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3iiCDOY
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Hi !! Dear