
خوشاب : پی پی 84خوشاب میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے ، مسلم لیگ ن کے محمد معظم ، پی ٹی آئی کے علی حسین اور پیپلزپارٹی کے غلام حبیب میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی پی 84خوشاب ضمنی الیکشن کےلیے پولنگ کے وقت کا آغاز ہوگیا ہے جو بغیر کسی وقفے سے شام تک جاری رہے گی، پی پی 84 میں مسلم لیگ ن کے محمد معظم ، پی ٹی آئی کے علی حسین اور پیپلزپارٹی کے غلام حبیب میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔
انتخاب کےموقع پرسیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ، حلقےمیں292687 ووٹرزحق رائےدہی استعمال کریں گے، مقابلے میں ن لیگ کےملک معظم شیخ، پی ٹی آئی کےسرادار علی حسین سمیت 8امیدواد مدمقابل ہیں۔
الیکشن کمشنرپنجاب غلام اسرارخان نے پی پی84خوشاب کی عوام سے خاص اپیل کی ہے کہ ووٹربلاخوف وخطرپولنگ اسٹیشنزمیں ووٹ ڈالنےآئے، سکیورٹی کےفول پروف انتظامات کئےگئےہیں۔
ووٹرکوروناسےتحفظ کیلئےایس اوپیزکی مکمل پابندی کریں جبکہ پولنگ عملہ فرائض غیرجانبداری اورذمہ داری سےسرانجام دے، امیدواران اپنےپولنگ ایجنٹس کی تربیت کریں، پریزائیڈنگ افسرکاتصدیق شدہ فارم45لیےبغیرپولنگ اسٹیشن نہ چھوڑیں، پریزائیڈنگ افسران کوبھی فارم45سےمتعلق خاص ہدایات دی ہیں ،پریزائیڈنگ افسران ہر پولنگ ایجنٹ کوفارم45کی مصدقہ کاپی مہیاکریں گے۔
خیال رہے خوشاب کی نشست ن لیگ کے ملک محمدوارث کلوکےانتقال پرخالی ہوئی تھی۔
The post ضمنی انتخاب: پی پی 84 خوشاب پر پولنگ کا عمل جاری appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3xPltRx
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Hi !! Dear