The Prime Minister preferred the words of a French thinker about him - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

جمعرات، 29 اکتوبر، 2020

The Prime Minister preferred the words of a French thinker about him

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے فرانسیسی مفکر کی جانب سے آنحضرتﷺ کو خراج تحسین پیش کرنے سے خیالات کو پسندیدہ قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آنحضرتﷺ سے متعلق فرانسیسی مفکر کا قول شیئرکردیا ، جس میں فرانسیسی مفکرالفانسے نے شاندار الفاظ میں آنحضرتﷺکو خراج تحسین پیش کیا۔

عمران خان نے پیغام میں کہا کہ اٖلفانسے کے حضرت محمدﷺسے متعلق الفاظ میرے پسندیدہ ہیں۔

یاد رہے گذشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے خاکوں کے معاملے پر مسلم ممالک کےسربراہان کو خط لکھا تھا ، جس میں اس معاملے پر اتحاد اور یکجہتی کی درخواست کی۔

وزیراعظم نے کہا تھا کہ بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا کی وجہ سےآج ہماری امہ میں تشویش پائی جاتی ہے، مغربی دنیابالخصوص یورپ میں نبی ﷺ کی شان میں گستاخی کی گئی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ میرا ماننا ہےان ممالک کی قیادت ہماری نبیﷺ سےمحبت سمجھنےسےقاصرہیں، یہی وجہ ہے کہ خطرناک عمل اور ردعمل کا سلسلہ جاری ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ نبیﷺ کی شان میں گستاخی مسلمانوں کے ردعمل کو جنم دیتاہے، وقت آگیا ہے مسلم لیڈران نفرت،انتہاپسندی کا ماحول ختم کرنے کیلئے اقدامات کریں، مسلم امہ متحد ہو کر دنیا کو واضح پیغام دے۔

The post وزیراعظم نے آنحضرتﷺ سے متعلق فرانسیسی مفکر کے الفاظ کو پسندیدہ قرار دے دیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/34Cz95G

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear