پاک افغان بارڈر پر باڑلگانے کے دوران سرحدپار سے فائرنگ، 4ایف سی اہلکارشہید اور 6 زخمی - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

بدھ، 5 مئی، 2021

پاک افغان بارڈر پر باڑلگانے کے دوران سرحدپار سے فائرنگ، 4ایف سی اہلکارشہید اور 6 زخمی

راولپنڈی : پاک افغان بارڈر پر باڑلگانے کے دوران سرحد پار سے فائرنگ کے نتیجے میں 4ایف سی اہلکارشہید اور 6 زخمی ہوگئے، ایف سی اہلکاروں کی جانب سے فوری جوابی کارروائی کی گئی۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک افغان بارڈر پرژوب کےقریب باڑلگانےکےدوران سرحدپار سے فائرنگ کی گئی ، افغان علاقے سے فائرنگ کے نتیجے میں 4ایف سی اہلکارشہید اور 6 زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ایف سی اہلکاروں کی جانب سے فوری جوابی کارروائی کی گئی تاہم فائرنگ کے زخمیوں کوسی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کردیاگیا، شہیدہونیوالوں حولدار نورزمان، سپاہی شکیل عباس ، سپاہی احسان اللہ اورنائیک سلطان شامل ہیں۔

The post پاک افغان بارڈر پر باڑلگانے کے دوران سرحدپار سے فائرنگ، 4ایف سی اہلکارشہید اور 6 زخمی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2QTRCGQ

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear