
اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت میں 10 دن کے کم ترین 283 کورونا کیس رپورٹ ہوئے اور مثبت کیسزکی شرح 7.87 فیصد رہی ، ڈی ایچ او اسلام آباد کا کہنا ہے کہ شہرمیں کورونا صورتحال تسلی بخش ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کیسز میں بتدریج کمی دیکھنے میں آئی، ڈی ایچ اواسلام آباد کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے میں 10دن کےکم ترین 283 کورونا کیس رپورٹ ہوئے اور مثبت کیسزکی شرح 7.87 فیصدریکارڈ کی گئی۔
ڈی ایچ او اسلام آباد نے کہا ہے کہ شہرمیں کورونا صورتحال تسلی بخش ہے، کوروناکیسز میں کمی پرحتمی رائے دینا قبل از وقت ہے، شہر میں 24 گھنٹے میں3596 کوروناٹیسٹ کیےگئے اور کورونا کے2 مریضوں کا انتقال ہوا۔
خیال رہے کہ گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے باعث پاکستان میں مزید161 اموات ہوئی ہیں جس کے بعد ملک میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 18 ہزار سے تجاوز کرگئی جبکہ 3ہزار377 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
پاکستان میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 8 لاکھ 37 ہزار 523 ہو گئی ہے، جن میں سے 7 لاکھ 33 ہزار 62 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
The post وفاقی دارالحکومت میں 10 دن کے کم ترین کورونا کیسز رپورٹ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3ehoe6s
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Hi !! Dear