روزہ رکھنے کے خواہشمند پائلٹس کو چھٹیاں لینے کی ہدایات - Urdu Today 24 News -->

Urdu Today 24 News

Urdu Today 24 News Get latest and breaking news at leading Urdu news website

ہفتہ، 17 اپریل، 2021

روزہ رکھنے کے خواہشمند پائلٹس کو چھٹیاں لینے کی ہدایات

کراچی : پی آئی اے انتظامیہ نے روزہ رکھنے کے خواہشمند پائلٹس کو چھٹیاں لینے کی ہدایات جاری کردیں اور عمل نہ کرنیوالے کا لائسنس معطل یا منسوخ کرنے کی وارننگ دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ نے روزہ رکھنے کے خواہشمند پائلٹس کو چھٹیاں لینے کا ہدایت نامہ جاری کردیا ہے اور ہدایت نامے پر عمل نہ کرنیوالےکا لائسنس معطل یامنسوخ کرنیکی وارننگ دی ہے۔

اس حوالے جی ایم فلائٹ سروسزعامر بشیر نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ، جس میں فضائی عملے کو روزے کے بغیر ڈیوٹی کرنے پر مبنی انڈرٹیکنگ دینے کی ہدایت کردی ہے۔

جی ایم فلائٹ سروسز نے کہا پروازپردوران ڈیوٹی کارکردگی میں خوراک کااہم کردارہے، روزے میں گلوکوزلیول کم ہونے سے کارکردگی متاثرہوسکتی ہے اور روزے کے ساتھ ڈیوٹی کرنے سے مسافروں کی سلامتی متاثر ہوسکتی ہے۔

یاد رہے قومی ایئرلائن کی انتظامیہ نے رمضان المبارک میں پی آئی اے کپتان اور کیبن کریو کے لئے سیفٹی الرٹ جاری کیا تھا۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ مسافروں کی سیفٹی کیلئے دوران پرواز کپتانوں کوروزہ رکھنےسےمنع کردیا،مسلم ممالک کی زیادہ تر ایئر لائنز کے کپتان اور کیبن کریو کو روزہ رکھ کر پرواز کی اجازت نہیں

The post روزہ رکھنے کے خواہشمند پائلٹس کو چھٹیاں لینے کی ہدایات appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3uXZqWt

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Hi !! Dear