
اسلام آباد : سی ٹی ڈی نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ آرائی کی تعریفیں کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کے ذریعے اشتعال،نفرت پھیلانے والوں کیخلاف ایکشن ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک پاکستان کےسوشل میڈیااکاؤنٹس کےذریعے اشتعال پھیلانے کے واقعات کے حوالے سے سی ٹی ڈی نے ایف آئی اےسائبرکرائم کے ساتھ حکمت عملی بنالی ہے۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا کے ذریعے اشتعال،نفرت پھیلانے والوں کیخلاف ایکشن ہوگا، قانون نافذ کرنیوالے اداروں کیخلاف شرانگیز ی پھیلانے پر بھی کارروائی ہوگی۔
حکام نے بتایا ٹی ایل پی کے سوشل میڈیااکاؤنٹس کی فہرست مرتب کرلی گئی اور ایف آئی اےسائبرکرائم میں باقاعدہ شکایت درج کرلی گئی ہے۔
سی ٹی ڈی نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ آرائی کی تعریفیں کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے ، ،ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمرشاہد نے کہا ہے کہ کالعدم جماعت سے منسوب سوشل میڈیا کی نشاندہی کرلی گئی ہے ، ہنگامہ آرائی کیلئے بھڑکانے والوں نے ایف آئی اے سائبرکرائم سے رجوع کرلیا ہے۔
The post سی ٹی ڈی کا سوشل میڈیا پر ہنگامہ آرائی کی تعریفیں کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3n6nmo1
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Hi !! Dear