
اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان آج ماہی گیروں کوبااختیاربنانےکاپروگرام لانچ کریں گے، ماہی گیروں کو پروگرام کے تحت آسان شرائط پر قرض فراہم کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ماہی گیری شعبےکوفروغ دینےکیلئےسہولتیں فراہم کرنےکا فیصلہ کرلیا ، اس سلسلے میں عمران خان آج ماہی گیروں کوبااختیاربنانےکاپروگرام لانچ کریں گے۔
منصوبےکاآغازکامیاب جوان پروگرام کےتحت وزارت بحری امورکےتعاون سےکیا جائے گا ، مرکزی تقریب آج شام4 بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگی۔
معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ وزیراعظم ماہی گیروں کوآگےبڑھنےکےبہترین موقع دینےجارہےہیں، ماہی گیروں کوپروگرام کےتحت آسان شرائط پرقرض فراہم کیا جائے گا۔
عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ ماہی گیری کوپاکستان کیلئےمنافع بخش شعبہ بناناچاہتےہیں، ماضی کی حکومتوں میں ماہی گیری کو بری طرح نظراندازکیاگیا، منصوبہ ماہی گیروں کوبلیواکنامی کااہم اسٹیک ہولڈربنانےکیجانب قدم ہوگا۔
The post وزیراعظم آج ماہی گیروں کوبا اختیار بنانے کا پروگرام لانچ کریں گے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/32EDsLU
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Hi !! Dear